4 جون، 2026، 10:01 PM

تہران میں عید غدیر کی عظیم الشان تقریب، کئی کلومیٹر پر رنگارنگ پروگرام+ تصاویر، ویڈیو

تہران میں عید غدیر کی عظیم الشان تقریب، کئی کلومیٹر پر رنگارنگ پروگرام+ تصاویر، ویڈیو

عید سعید غدیر کے موقع پر تہران میں منعقد ہونے والی عظیم عوامی تقریب کا شاندار آغاز میدان امام حسینؑ سے ہوا، جو میدان آزادی تک جاری ہے۔ اس جشن میں 2500 عوامی موکب مہمانوں کی خدمت اور مختلف ثقافتی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عیدِ غدیر کے موقع پر تہران ایک بار پھر عقیدت، محبت اہل بیتؑ اور عوامی جوش و خروش کا مرکز بن گیا ہے، جہاں ’’کئی کلومیٹر پر مشتمل غدیری تقریب‘‘ کے عنوان سے ایک عظیم الشان عوامی جشن منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ تقریب میدان امام حسینؑ سے شروع ہو کر میدان آزادی تک پھیلی ہوئی ہے اور اس میں بڑی تعداد میں خاندان، نوجوان، بچے اور مختلف سماجی طبقات شریک ہیں۔ جشن کا مقصد واقعۂ غدیر کی یاد تازہ کرنا اور حضرت امام علیؑ سے تجدید وفاداری و بیعت کا اظہار کرنا ہے۔

تہران میں عید غدیر کی عظیم الشان تقریب، کئی کلومیٹر پر رنگارنگ پروگرام+ تصاویر، ویڈیو

تہران میں عید غدیر کی عظیم الشان تقریب، کئی کلومیٹر پر رنگارنگ پروگرام+ تصاویر، ویڈیو

تقریب کے راستے میں 2500 سے زائد عوامی موکب قائم کیے گئے ہیں جہاں شرکاء کے لیے کھانے پینے، ثقافتی سرگرمیوں اور مشاورتی خدمات کا انتظام کیا گیا ہے۔

تہران میں عید غدیر کی عظیم الشان تقریب، کئی کلومیٹر پر رنگارنگ پروگرام+ تصاویر، ویڈیو

منتظمین کے مطابق بچوں کے لیے وسیع تفریحی سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر مذہبی، ثقافتی اور سماجی پروگراموں کے لیے خصوصی اسٹیجز قائم کیے گئے ہیں۔

اس سال ملک بھر میں عید غدیر کی مناسبت سے 20 ہزار دیگوں میں کھانا تیار کیا جا رہا ہے اور منتظمین کا کہنا ہے کہ خدمات اور پذیرائی کی مجموعی گنجائش تقریباً 50 لاکھ افراد تک پہنچ سکتی ہے۔

یہ تقریب ایران میں عید غدیر کی سب سے بڑی عوامی تقریبات میں شمار کی جاتی ہے اور ہر سال لاکھوں افراد اس میں شرکت کر کے اہل بیتؑ سے اپنی عقیدت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔

News ID 1939548

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha